بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں گرین لائن کے آزمائشی سفر کی تیاری

کراچی میں گرین لائن بس کے آزمائشی سفر کی تیاری سے متعلق ترقیاتی کام جاری ہے۔

بس سروس کیلئے موجود اسٹاپس پر سیڑھیاں تعمیر کی جارہی ہیں جبکہ آرائش اور رنگ و روغن کا کام بھی زوروں پر ہے۔

گرین لائن بس کا 25 دسمبر سے دس دن کے لیے آزمائشی آغاز ہوگا جبکہ جنوری سے یہ شہریوں کے لیے کھول دی جائے گی۔

10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد میں گرین لائن بس منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گرین لائن اسٹیشن کا دورہ کیا اور بسوں کا معائنہ بھی کیا تھا، انہیں حکام نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں( ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے کیا تھا۔ 26 فروری 2016 کو اس 17.8 کلومیٹر طویل سرجانی سے گرومندر تک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.