محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم پر رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج بھی پارہ 41.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
تاہم دو روز میں موسم گرم اور خشک رہنے اور شمال مغرب اور مغرب سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب وسطی اور بالائی سندھ میں موسم بہت گرم اور خشک رہے گا، اور ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.