چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چلنے والی گرد و غبار والی ہواؤں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اب شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات میں موسم سرد اور صبح میں ہلکی دھند کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہرِ قائد کراچی میں 6 فروری سے درجۂ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک اور کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 فروری کو گلگت اور کشمیر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
Comments are closed.