کراچی میں ماہ رمضان کے چوتھے روز گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ شہر بھر کے اضلاع میں177 چالان میں 8 لاکھ 70 ہزار روپے سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ضلع وسطی میں 17 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان کمشنر آفس نے مزید بتایا کہ ضلع وسطی میں1 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ جبکہ ضلع ملیر میں27 گراں فروشوں پر65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ضلع کیماڑی میں12گراں فروشوں پر 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع جنوبی میں47 چالان کئے گئے اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان کمشنر آفس نے کہا کہ ضلع شرقی میں 48 چالان اور 1 لاکھ تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع کورنگی میں گیارہ گراں فروشوں پر 39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع غربی میں15 چالان کئے گئےاور11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments are closed.