کراچی میں ماہ رمضان کے تیسرے روز گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ شہر بھر میں 174 چالان اور 9 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ضلع وسطی میں 31 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کمشنر آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں 4 لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ضلع ملیر میں 23 گراں فروشوں پر 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ضلع کیماڑی میں 18 گراں فروشوں پر 26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ضلع جنوبی میں 33 چالان اور 3 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ضلع شرقی میں 54 چالان اور 98000 جرمانہ عائد کیا گیا۔
کمشنر آفس کے مطابق ضلع غربی میں 15 چالان کیے گئے اور 11 ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔
Comments are closed.