کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر قائد میں کہیں بوندا باندی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
بارش سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ صدر، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، نیپا پر شدید ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔
این ٹی ڈی سی سے بجلی بحال ہوئے 4 گھنٹے سے زائد کا دورانیہ گزر چکا ہے تاہم اب بھی کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔
کے۔الیکٹرک کے مطابق 500 فیڈر اب بھی بند ہیں جبکہ 1400 فیڈرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
Comments are closed.