بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اب تک سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 17.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے بعد سعدی ٹاؤن میں 17.2، سرجانی میں 14.2، گڈاپ ٹاؤن میں 9.6، یونیورسٹی روڈ میں 9 اور قائد آباد میں 6.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلشن معمار 5.5، کیماڑی 4.5، جناح ٹرمینل پر 3.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ گلشن حدید 2، ڈی ایچ اے اور اورنگی ٹاؤن میں1،1 جبکہ ناظم آباد میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے بوندا باندی پھر تیز بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس میں 5 اور اولڈ ایئر پورٹ پر 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیال رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے بوندا باندی پھر موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.