کراچی میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر کورونا کی شرح تقریباً 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 44 ہزار 847 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
حکام محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 7 روز میں 7 ہزار 6 سو 18 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں 183 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
کراچی کے متعدد سینٹرز پر ویکسین کی کمی ہوگئی، ویکسین سینٹرز پر سائینوویک، پاک ویک اورکین سائینو کی کمی کا سامنا ہے۔ سائینو ویک اور پاک ویک کے لیے لوگوں کو منع کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر سائینو ویک کا دوسرا ڈوز لگایا جارہا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کین سائینو کے 32 ہزار سے زائد ڈوز موجود ہیں۔
سندھ میں پاک ویک کے 1 لاکھ سے زائد ڈوز موجود ہیں۔
Comments are closed.