بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا مثبت کی شرح 15 فیصد سے اوپر

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15اعشاریہ 63 اور حیدرآباد میں 13اعشاریہ 28 فیصد رہی جبکہ سندھ بھر میں یہ شرح 3اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 627 افراد کے ٹیسٹ میں سے 545 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

حیدر آباد میں 24 گھنٹوں میں 595 فراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 79 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جبکہ سندھ بھر میں 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 888 ٹیسٹ میں سے 393 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں مجموعی طورپر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 7اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 24 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.