بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد سے متجاوز

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار 330 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 890 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں 1 ہزار 740 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، 75 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

وزارتِ صحت نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد میں سامنے آنے والے منفی اثرات کی رپورٹ جاری کردی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ کے دیگراضلاع میں 7 ہزار 915 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 153 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 99 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ بھر میں 15 ہزار 998 ٹیسٹ میں سے 1 ہزار 118 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.