بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا شرح 20.11 فیصد تک پہنچ گئی

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 11 فی صدر رہی۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق اس دوران کراچی میں 9 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 1 ہزار 823 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 7 فی صد سے زائد ہو گئی، جبکہ گزشتہ روز کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ 36 اموات ہوئیں۔

حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 13 اعشاریہ 28 فیصد رہی، جہاں اس دوران 1 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 173 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 6 اعشاریہ 74 فیصد رہی،جہاں 8 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ 551 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 26 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 62 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 495 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 13 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، جہاں 18 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جبکہ کُل 2 ہزار 549 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 36 افراد انتقال کر گئے۔

کراچی میں محکمۂ صحت نے ہر ضلع میں کم سے کم ایک ویکسی نیشن سینٹر کو 24 گھنٹے چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 87 ہزار 261 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 57 ہو چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.