کراچی میں کورنگی کاز وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی، کورنگی کراسنگ ندی پر پانی بدستور موجود ہے جس کے سبب اسے ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے پر ٹریفک بحال ہوگئی ہے اور وہاں سے گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ہوئی بارش کے بعد ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد کورنگی کاز وے اور قیوم آباد سے کورنگی جانے والے روڈ پر پانی آگیا تھا۔
سڑکوں پر پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستے جام صادق پل پر موڑ دیا گیا تھا جس کے سبب وہاں گزشتہ روز ٹریفک کا شدید دباؤ رہا اور لوگ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے ۔
دوسری جانب ملیر ندی کے اطراف پولیس کی موبائل تعینات کردی گئی تھی جو ندی کی طرف آنے والے ٹریفک کو روک رہی تھی۔
Comments are closed.