کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشنِ معمار میں 10.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ گلشنِ حدید7، سُرجانی3.7، سعدی ٹاؤن، مسرور بیس، یونیورسٹی روڈ پر 3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جناح ٹرمینل3، اورنگی2.8، قائدآباد2.6، فیصل بیس2.5، اولڈ ایئر پورٹ 2.3، ڈی ایچ اے، ناظم آباد،نارتھ کراچی میں 2 اور کیماڑی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.