محکمۂ موسمیات نے منگل اور بدھ کو کراچی میں پھر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور جیکب آباد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی، بدین، ٹھٹھہ اور تھر پارکر کے اضلاع میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ صوبے بھر میں موسم معمول کے مطابق رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ یہ بارش بحیرۂ عرب پر موجود ٹرفنگ کے سبب ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ کل تک سمندر پر موجود ٹرفنگ سرکولیشن میں تبدیل ہو جائے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے اس سرکولیشن کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع کے علاوہ بلوچستان میں لسبیلہ، حب اور خضدار میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Comments are closed.