جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں آج رات سے سرد ہوائیں چلیں گی اور کل سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف بلوچستان، آزاد کشمیر اور پنجاب میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جس کے بعد موسم سرد ہونا شروع ہوگیا۔ 

زیارت میں ہر منظر برف سے ڈھک گیا ملکہ کوہسار مری میں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں آج پہلی مصنوعی بارش کی گئی ہے۔

بلوچستان میں چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، زیارت، مسلم باغ، توبہ اچکزئی سمیت بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں آسمان سے برستے سفید موتیوں نے ہر منظر کو دلکش بنادیا، موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی، بڑے تو بڑے بچے بھی برفباری کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

وادی نیلم، آٹھ مقام سمیت آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔

ادھر گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، ظفر وال، حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.