بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کی رفتار 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے، 22 سے26 جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں ہلکی سردی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری گرسکتا ہے، سندھ کے بیشتر شہروں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جنوب پنجاب کی جانب بڑھ رہاہے، مغربی ہواؤں کے اثرات کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی معتدل لہر کی صورت میں رہیں گے جبکہ سمندر میں معمول سے تیز لہریں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.