بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کل بوندا باندی کا امکان، محکمہ موسمیات

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر، کراچی میں پیر اور منگل کو صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطاق شہر قائد میں آئندہ دو روز کے دوران جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.