بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ڈینگی جیسے وائرل انفیکشن کا انکشاف

ڈاؤ یونیورسیٹی کے سربراہ مالیکیولر پیتھالوجی ڈاکٹر سعید خان نے کراچی میں ڈینگی وائرس جیسے وائرل انفیکشن کا انکشاف کیا ہے۔

ڈاکٹر سعید خان کے مطابق شہر میں ایسے وائرس کے مریض آرہے جن کو ڈینگی کی علامات ہیں لیکن ان کا ڈینگی ٹیسٹ کرنے پر ان کا ڈینگی ٹیسٹ منفی آرہا ہے۔

پاکستان کے کئی شہروں میں ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں جس سے صورتحال تشویشناک ہورہی ہے، ڈینگی ایک بخار ہے جس کی کچھ عام علامات میں قے، شدید سر درد، متلی، خارش، جوڑوں کا درد، پٹھوں میں درد، آنکھوں میں درد اور سوجن شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے مریضوں میں وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹیلیٹس بھی کم ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر سعید خان کاکہنا ہے کہ خدشہ ہے یہ ڈینگی وائر س کا کوئی دوسرا ویرینٹ ہوسکتا ہے، اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.