کراچی میں کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والے 3131 بچوں اور 1076 والدین یا گاڑی مالکان کے چالان کیے گئے ہیں۔ ان کم عمر ڈرائیورز پر 15 لاکھ 65 ہزار روپے جب کے والدین یا گاڑی مالکان پر 10 لاکھ 76 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی اقبال دارا کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کراچی ٹریفک پولیس نے تین ستمبر کو خصوصی مہم شروع کی تھی جو جاری ہے۔
اس مہم کے دوران 6 ستمبر تک کہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کے مطابق گاڑی چلانے کی اجازت دینے یا ان کے اس عمل کو نظرانداز کرنے پر والدین یا گاڑی مالکان کو بھی بک کیا جا رہا ہے۔
اقبال دارا کے مطابق ٹریفک پولیس نے ان کارروائیوں کے دوران 2914 گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔
Comments are closed.