بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں جاری

کراچی کے باغ جناح میں آج ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

پنڈال میں کرسیاں لگادی گئیں جبکہ ساؤنڈ سسٹم لگایا جارہا ہے، جلسے کیلئے تیار اسٹیج کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اسٹیج کا ایک حصہ قیادت جبکہ دوسرا حصہ ایم پی ایز کے لیے بنایا گیا ہے اور میڈیا کے افراد کیلئے الگ سے اسٹیج بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے میں خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  سمیت دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.