کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلدیاتی نمائندے پریشان ہیں، جبکہ اکثر سرپرست غائب ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی بلدیاتی نمائندوں کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی اور دیگر کام آنے لگے۔
ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کی اسکروٹنی کیلئے جانے والے نمائندے بھی پریشان ہیں، متعدد بلدیاتی نمائندے پولیس کو جلاؤ گھیراؤ میں مطلوب ہیں۔
پی ٹی آئی کے بیشتر چیئرمین اپنی جماعت کے رویہ سے نالاں ہیں۔
واضح رہے کہ 43 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین تحریک انصاف سے منتخب ہوئے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ خواتین، نوجوان، معذور اور لیبر کی 19 مخصوص نشستیں بھی پی ٹی آئی کو ملی ہیں۔
Comments are closed.