بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پی ایس ایل کا بہت مزہ آیا، جیمز فوسٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا بہت مزہ آیا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں جیمز فوسٹر نے کہا کہ پی ایس ایل کے کراچی میں ہوئے پہلے مرحلے میں پانچ میں سے 2 میچ جیتے جبکہ تین میں شکست ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور زلمی کا مورال ہائی ہے، لاہور میں ہونے والے میچز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد آج سے لاہور میں میدان سجے گا، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔

لاہور کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں، دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.