بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز پیر سے ہوگا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں پیپلز بس سروس کا آغاز پیر سے ہوگا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے اہلیانِ کراچی کو خوشخبری سنا دی۔

صوبائی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز بس سروس پیر سے کراچی میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی۔

واضح رہے کہ پیپلز بس سروس کے پہلے مرحلے میں سندھ حکومت نے 140 بسیں خریدی ہیں۔

ان میں سے 130 بسیں کراچی میں جبکہ 10 بسیں لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.