کراچی میں تین کالجز اور عجائب گھر کے درمیان بنا پیپلز اسکوائر کا منصوبہ فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل ہوگیا۔
ورلڈ بینک سے قرض لے کر کراچی کے شہریوں کے لیے بنایا گیا یہ منصوبہ کمرشل بنادیا گیا، جہاں شیڈ ڈال کر نئی دکانیں قائم کردی گئی ہیں۔
پیپلز اسکوائر میں موجود بینچیں اکھاڑ کر تخت، میز اور کرسیاں رکھ دی گئیں جبکہ داخلی راستے پر ریسٹورنٹ کا لوگو بھی نصب کردیا گیا ہے۔
قرض لے کر عوام کے لئے بنائے گئے منصوبے کہ ایک حصے کو کمرشل بنانے کا کام تکیمل کے آخری مراحل میں ہے۔
ایسا کس نے کیا؟، کس کے حکم سے کیا؟۔ اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔
Comments are closed.