محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، پیر تا جمعہ کراچی، ڈیرہ غازی خان، ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور پانی کے ذخائر میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔
مون سون ہواؤں کے باعث ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، پیر تا جمعرات اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، اٹک،چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاءالدین ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ،فیصل آباد،خوشاب، بکھر،لیہ، شانگلہ،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان،کوہاٹ، گلگت، ہنزہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر تا جمعہ خانیوال، رحیم یار خان، قلعہ سیف اللہ، لاڑکانہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پیرتا بدھ سیالکوٹ نارووال، بلوچستان، شانگلہ، سوات، کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ بدین میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
پیرتا بدھ شدید بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت، خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈ اور آندھی کے باعث خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں نقصان کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.