کراچی کے علاقے قیوم آباد ڈی ایریا میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق ہوگئی، ہوائی فائرنگ کے دوران بچی کو گردن میں گولی لگی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اپنے فلیٹ کی گیلری میں کھڑی تھی۔
واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں اور تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں نامزد ملزمان میں معین، ارسلان اور نعمان شامل ہیں، ارسلان اور نعمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ پولیس اہلکار معین اسلحہ سمیت فرار ہوگیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی گردن سے لگ کر سر میں پیوست ہوئی، واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان دلہے کے بھائی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار سولجر بازار تھانے میں تعینات اور اسلحہ سمیت مفرور ہے، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.