امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کراچی میں پانی رشوت دے کر ملتا ہے۔
کراچی میں پانی کے بحران کیخلاف جماعت اسلامی نے شارع فیصل پر واٹر بورڈ ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کے باسیوں کو پانی کی فراہمی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.