جماعت اسلامی نے کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف کارساز پر واٹر بورڈ ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی، واٹر بورڈ کی نااہلی کے باعث ملک کے سب سے بڑے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوا۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے شارع فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، تاہم پولیس نے مذاکرات کے بعد شارع فیصل پر ٹریفک بحال کرا دی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.