پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

کراچی میں پارہ 37، شدت 42 ڈگری کی محسوس

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ پر آ گیا ہے تاہم درجۂ حرارت کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرم اور مرطوب حبس زدہ موسم مون سون کے لیے فائدہ مند ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ نمی زائد ہونے کے باعث درجۂ حرارت کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.