جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں ویک اینڈ پر آندھی کیساتھ بارش کا امکان

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی اور جامشورو کے کچھ حصوں میں ہفتے اور اتوار کو آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے اور اتوار کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر مقامات پر موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور درمیانے درجے کی بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ میرپورخاص کے کچھ حصوں میں بھی آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.