dailydot hookup app hookup Roosevelt New Jersey hookup hotshot mature black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ویکسینیشن کی کمی اومی کرون کو بڑھا رہی ہے: پروفیسر شاہد رسول

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں ویکسی نیشن کی کمی اومی کرون کو بڑھا رہی ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ شہرِ قائد میں جتنے کیسز مثبت آ رہے ہیں زیادہ تر میں اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح صرف 40 فیصد ہے۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں رواں ہفتے 8 فیصد تک انفیکشن کی شرح بڑھی ہے۔

پروفیسر شاہد رسول کا یہ بھی کہنا ہے کہ انفیکشن ریٹ بڑھتا ہے تو لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں، لاک ڈاؤن انفیکشن کے ریٹ سے مشروط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.