منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

کراچی میں نان 25 روپے سے کم کی ہوگئی

کراچی میں آٹے کی قیمت کم ہونے سے 25 روپے کا نان 20 روپے کا ہونے لگا۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 92 روپے کلو ہے، حکومت سندھ مل مالکان کو 58 روپے فی کلو گندم فراہم کر رہی ہے۔

ہول سیلز ذرائع کے مطابق آٹا مل مالکان بازار میں آٹا 95 روپے کلو دے رہے ہیں۔ 

مارکیٹ ذرائع دکاندار کو آٹا 96 روپےکلو مل رہا ہے، 100 روپےکلو بیچ رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکاندار کو فائن آٹا 126 روپے کلو میں مل رہا ہے، 130 روپےکلو ریٹیل ہے جبکہ دیسی گندم مارکیٹ سے تیار چکی کا آٹا 140 روپے کلو مل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.