جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل، کہاں کتنی بارش ہوئی؟

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں41 اعشاریہ 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

میئر نے کہا کہ ناگن چورنگی، کے ڈی اے چورنگی کلیئر ہیں، سخی حسن کے اطراف بھی سڑکیں کلیئر ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سرجانی میں31 اعشاریہ 3، گلشن معمار میں 16 اعشاریہ 7 جبکہ گلشن حدید اور اورنگی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 1 اعشاریہ 5، یونیورسٹی روڈ پر 1 اعشاریہ 3 اور سب سے کم بارش جناح ٹرمینل پر صفر اعشاریہ 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.