چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پری مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 22 یا 23 جون کو برس سکتا ہے۔
ایک بیان میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اس دوران ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کے ابتدائی دنوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ رواں سال ملک میں کہیں 20 سے 30 اور کہیں 10 سے 20 فیصد زائد بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نگر پارکر، اسلام کوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ خضدار، قلات، بارکھان، لسبیلہ اور آواران میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
Comments are closed.