بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بیماریوں میں بھی اضافہ

کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، شہر کے بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بچے اور بڑے افراد ڈائریا اور جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں سرفہرست ہے ڈائریا اور جلدی امراض ہیں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے ۔

شہر کے بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بچوں سمیت بڑے افراد ان امراض کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق موسم کی تبدیلی سے جہاں انسان متاثر ہوتا ہے وہیں پھل اور سبزیوں کے گلنے اور سڑنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق موجودہ موسم میں لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، پھل اور سبزیوں کو کھانے پینے سے قبل اچھی طرح دھونے اور غیر معیاری مشروبات پینے سے گریز کریں۔

ڈاکٹروں نے عوام کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے اور نکلنے کی صورت میں سر کو ڈھانپنے سمیت دن میں کم سے کم 8 گلاس پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.