hookup Middle Island what is the best gay hookup app 2010 free hookup apps dog screening hookup to laptop hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں موسم کب تک گرم رہے گا؟

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتا دیا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم کب تک گرم رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 مئی تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 7 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اس دوران درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا بھی امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان ہے، 7 یا 8 مئی کو خلیجِ بنگال میں کم دباؤ والی صورتِ حال کا امکان ہے، جس سے لو پریشر ایریا سائیکلون بننے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائیکلون کا رخ اور اس کے اثرات بنگلا دیش اور میانمار پر رہیں گے، تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.