پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

کراچی میں موسم تبدیل، معالجین کا شہد اور ادرک کے استعمال کا مشورہ

شہرِ قائد کراچی میں موسم کے بدلتے ہی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ 

کنسلٹنٹ سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال ڈاکٹر انیل کمار کا موسم کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر بتانا ہے کہ کراچی میں دمہ، سانس کی بیماریوں اور الرجی کے کیسز بڑھ گئے ہیں جبکہ شہریوں کو کھانسی، نزلہ، زکام اور وائرل انفکشن زیادہ متاثر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر انیل کمار کا شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سوپ، قہوہ جیسی چیزوں کا استعمال بہتر ہے جبکہ شہد اور ادرک کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے۔

ڈاکٹر انیل کمار کے مطابق مریض فوری طور پر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہ کریں، ٹھنڈی، غیرمعیاری اشیاء اور مرغن کھانے سے گریز کریں۔

کنسلٹنٹ سندھ انفکیشس ڈیزیز اسپتال ڈاکٹر انیل کمار نے کہا ہے کہ گرد آلود ہوا اور اسموگ کی وجہ سے ماسک کا استعمال کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.