کراچی میں ممکنہ بارشوں سے متعلق صورتِ حال پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف اضلاع کے لیے صوبائی وزراء کو ذمے داریاں سونپ دیں۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ضلع جنوبی میں مکیش کمار چاؤلہ، ضلع شرقی میں سعید غنی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔
تیمور تالپور کورنگی، شہلا رضا وسطی اور ساجد جوکھیو ملیر ضلع میں ممکنہ بارش کی صورتِ حال کو مانیٹر کریں گے۔
اس کے علاوہ معاونِ خصوصی وقار مہدی ضلع غربی اور لیاقت آسکانی ضلع کیماڑی کی صورتِ حال کو مانیٹر کریں گے۔
Comments are closed.