
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں انسانی دھڑ اور بازو الگ الگ جگہوں سے ملنے کا کیس پولیس نے حل کرلیا۔
واقعے میں گزشتہ روز مقتول کی شناخت ہوئی تھی، آج پولیس قاتل تک پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول شہباز اچکزئی کے قتل میں اس کی بیوی ملوث ہے، قتل کے بعد سے وہ غائب ہے۔
شواہد مٹانے کےلیے گھر دھویا گيا، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چار روز قبل ملنے والے دھڑ اور بازو سے پولیس نے اعضاء کے ڈی این اے بھی کروائے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق مقتول 39 سالہ شہباز کوئٹہ کا رہنے والا تھا۔ نادرا ریکارڈ میں مقتول کے چار بہن بھائی اور والدین کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔
Comments are closed.