کراچی کے تھانے زمان ٹاؤن کی حدود میں مشکوک پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔
زخمی ہونے والے ملزم ادیب رضا سمیت 3 ملزمان کو رینجرز نے پولیس کے حوالے کیا تھا۔
زخمی ادیب رضا سمیت 3 ڈاکوؤں کو رینجرز نے زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے مقابلہ ظاہر کر کے ادیب رضا کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ باقی 2 ساتھیوں کو فرار ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے زمان ٹاؤن سے 3 ڈاکوؤں عاصم رضا، ادیب رضا اور اسد کو اسلحے اور لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کی پریس ریلیز بھی جاری کی گئی اور پھر تینوں ملزمان کو زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
رات گئے زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم ادیب رضا کو مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ رینجرز کی جانب سے گرفتار ادیب رضا کے 2 ساتھیوں کو مفرور ظاہر کر دیا۔
جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن افتخار حسین آرائیں کا مؤقف لینے کے لیے انہیں بار بار فون کیا گیا لیکن ان کی جانب سے جواب نہیں ملا۔
Comments are closed.