کراچی میں مددگار 15 پولیس ذہنی معذور معصوم شہری کے لیے جلاد بن گئی، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذہنی معذور شخص پر سرِعام بدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے ذہنی معذور نوجوان سے صرف چند سیکنڈ پوچھ گچھ کی، پولیس اہلکار نے ذہنی مریض نوجوان کے گلے میں رسی کا پھندا کس کر دبایا۔
پولیس اہل کار نے پولیس وین میں ڈال کر سینے اور کمر پر لاتیں برسائیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کو کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے لے جاکر بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تھانے میں اہلکار نے ذہنی معذوری پہچان کر ہمیں اطلاع دی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس تشدد سے زخمی نوجوان عامر ذہنی مریض ہے، کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اہل کاروں کے خلاف کارروائی کے بجائے دھمکیاں دیں۔
Comments are closed.