کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں لڑکی کے ساتھ پیش آئے نازیبا واقعے کو ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس ملوث ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔
ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود بھی اب تک اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
پولیس نے اس کیس کی تفتیش کے لیے 100 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور مذکورہ گلی اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کیس کی تفتیش میں کسی قسم کی کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
ملزم کا خاکہ بنوایا گیا اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تاہم ناقص تفتیش کے باعث ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔
علاوہ ازیں کراچی کے ہی علاقے اورنگی ٹاؤن میں 18 جولائی کو بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس کیس میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند روز میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
کراچی میں یکم اگست کو اسی نوعیت کا تیسرا واقعہ بھی پیش آیا جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سمن آباد واقعے سے متعلق اب تک پولیس سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔
پولیس کے مطابق جہاں واقعہ پیش آیا وہاں آس پاس لگے دیگر کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں، فوری طور پر واقعے کی تفتیش میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے اور متاثرہ لڑکی کی بھی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
Comments are closed.