
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر کے-الیکٹرک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ کئی سال سے کے-الیکٹرک کی نااہلی پر ایوانوں میں آواز اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ وزارتِ پانی و بجلی اور نیپرا کے-الیکٹرک کے خلاف ایکشن لے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا کر ذمے داروں سے باز پرس کریں۔
Comments are closed.