کراچی میں فائر بریگیڈ کا نظام 10 فیصد سے بھی کم پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی معیار کے مطابق 1 لاکھ کی آبادی پر 1 ماڈل فائر اسٹیشن اور 4 گاڑیاں ضروری ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں کم از کم 200 فائر اسٹیشنوں کی ضرورت ہے جبکہ شہر میں21 فائر اسٹیشن ہیں اور ان میں بیشتر پر ڈرائیور اور دیگر عملہ ہی نہیں ہے۔
اس معاملے پر فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کو عالمی معیار کے مطابق 28800 فائر فائٹرز درکار ہیں جبکہ موجودہ تعداد 680 ہے۔
حکام کے مطابق کراچی میں 130 فائر ٹینڈرز کے ڈرائیورز کی آسامیاں خالی ہیں، فائر بریگیڈ کی 38 گاڑیاں کئی سال سے خراب ہیں جن کی مرمت نہیں ہو پائی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں آگ بجھانے والی گاڑیوں کی تعداد 800 ہونی چاہیے جبکہ یہ تعداد صرف 62 ہے۔
حکام کے مطابق کراچی فائر بریگیڈ کے پاس 2 اسنارکلز بھی عملہ نہ ہونے پر بیک وقت استعمال نہیں کی جاسکتیں۔
دوسری جانب کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 1 ارب روپے سے زائد سے 52 گاڑیاں کراچی کو فراہم کیں، 26 فائر ٹینڈر کے ایم سی اور باقی دیگر اداروں کو دیے گئے۔
Comments are closed.