کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے بچی حرمین کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے بچی حرمین کی ہلاکت کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مقابلے کے بعد سانگھڑ سے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی کا کہنا ہے کہ ملزم شبیر جاکھرو عادی جرائم پیشہ ہے، ملزم نے گرفتاری میں مزاحمت کی، جو مقابلےمیں زخمی ہوا۔
واضح رہے کہ لانڈھی میں واقع منی مارٹ میں لوٹ مار کی واردات کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق اور 1 ملزم زخمی ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے 3 ملزمان اور مارٹ کے گارڈ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، فائرنگ کا شکار روڈ پر بھائی کے ساتھ بائیک پر گزرنے والی معصوم بچی حرمین بنی۔
پولیس نے زخمی ملزم پیار علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے، جبکہ دیگر 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
Comments are closed.