کراچی کے پریڈی تھانے کی حدود صدر میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے ترکش انجینئر سے رقم سے بھرا تھیلا جھین لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ صدر کے علاقے عبداللّٰہ ہارون روڈ پر اس وقت پیش آیا جب متاثرہ ترکش شہری اپنی گاڑی پارک کر کے رقم لے کر پیدل منی ایکسچینج جا رہا تھا۔
نوسربازی کے اس واقعے میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان پرائیویٹ کار میں تھے جو واردات کے دوران اپنی کار سے باہر نہیں نکلے۔
نوسربازوں نے ترک شہری کو روک کر پوچھ گچھ کے دوران رقم سے بھرا تھیلا چیک کرنے کے بہانے لیا اور فرار ہوگئے۔
متاثرہ ترک شہری کی مدعیت میں مقدمہ 372/2023 دفعہ 170،172،420،382/34 PPC درج کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.