منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

کراچی میں غیرملکی لُٹ گئے، ملزمان 3 لیپ سمیت قیمت سامان چوری کرکے فرار

کراچی کے علاقے صدر میں غیر ملکی لُٹ گئے، ملزمان ان کی گاڑی سے 3 لیپ ٹاپ، پرس اور دیگر سامان لے اڑے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واردات گورا قبرستان کے قریب این آئی سی ایل بلڈنگ کے قریب ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اٹلی کی بلڈنگ میٹریل کمپنی کے ملازم کراچی کے دورے پر تھے۔

غیر ملکی باشندے مرکزی شاہراہ پر گاڑی کھڑی کر کے بلڈنگ میں گئے تھے، نامعلوم ملزمان گاڑی کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

غیرملکیوں کے پاکستانی معاون شہری بلال نے مددگار 15 پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.