پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے باعث تشویش ہے کہ عمران خان خود کراچی سے کھڑے ہوئے اور ان کے ووٹوں میں کمی آئی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2018 سے زیادہ ووٹ لیے، جب کہ پی ٹی آئی کا قائد عمران خان 10 ہزار ووٹوں سے ہار گیا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی نمبر ون پارٹی بنے گی، ایم کیو ایم کے ہارنے کی وجہ ان کا فیلیئر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملیر میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے بلال غفار نے بدمعاشی کی۔ بلال غفار پیپلز پارٹی کے جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں وہ علاقے میں موجود ہی نہیں تھا۔
Comments are closed.