متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا۔ شہر کا سیوریج سسٹم بیٹھ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کاخمیازہ شہری بھگت رہے ہیں، سندھ حکومت کے وزرا اور افسران آبائی علاقوں میں عید منانے گئے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.