بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں صبح 5 بجے تک بارش کے اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات نے صبح 5 بجے تک کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش 92 ملی میٹر ڈی ایچ اے میں ہوئی۔ پی اے ایف بیس مسرور پر 91 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق قائدآباد 76، اورنگی 56، اولڈ ٹرمینل پر 43 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی۔ پی اے ایف بیس فیصل 41، ناظم آباد میں 31 اور جناح ٹرمینل پر 27 ملی میٹر بارش ہوئی۔

یونیورسٹی روڈ، سرجانی اور گڈاپ ٹاؤن میں 14 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی جبکہ گلشن حدید 6، نارتھ کراچی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں رات سے جاری بارش کے باعث مختلف علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا جس سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.